Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بینک کے متاثرہ اساتذہ کی سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان سے ملاقات ، تنخواہ کےلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

یونائیٹڈ ٹیچرز یونین نے سی ا ی او ایجوکیشن شمشیر خان سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ ملازمین محکمہ تعلیم اکاونٹ ہولڈرز بینک آف پنجاب ضلع ملتان جو تاحال ماہ دسمبر2021 کی تنخواہ سے محروم ہیں۔

محکمہ تعلیم کے 1500 خاندان تقریباً ساڑھے چھے کروڑ روپے کے فنڈز کے شارٹ فال کے باعث مشکل کا شکار ہیں اور فاقہ کشی کاشکار ہونے کے قریب ہیں۔

اس موقع پر سی ای او کا کہنا تھا کہ انہوں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو پہلے ہی لکھاہوا ھے اوربہت جلد تنخواہ ادا کردی جاۓ گی۔

وفد میں صدررانااظہر محمود۔جنرل سیکرٹری محمدشفیق ۔ محمدرفیق بلوچ سرپرست اعلٰی غلام شبیر خان غلام قاسم۔سیدطاہر گیلانی۔ طارق مسعودالحسن۔ ارشادرحمانی۔ ارشدمحمود ہدایت اللہ خان سلیم قادر۔ نذیرخان۔ فخر بوچ۔ محمدبوٹا۔ نجیب اللہ۔ غلام حیدرخان۔ اختر حسین بھٹی۔ محمداکبر۔ محمدطاہر۔ اللہ بخش۔ عبدالغفار خان۔ ملک مقبول حسین۔ بابافیاض۔ نعیم بھٹہ۔ ۔محمداعجازبھٹہ۔ ارشادقمر۔ شاہدفاروق اور شیخ محمدخالد شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button