یونیورسل چلڈرن ڈے پر واک کا انعقاد
سپیشل اسسٹنٹ آن چائلڈ رائٹس وزیراعلی پنجاب و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر یونیورسل چلڈرن ڈے پر واک کا انعقاد کیا گیا۔
یہ واک چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سٹی ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کےاشتراک سےکی گئی۔
واک نادرن بائی پاس چوک بوسن روڈ سے لیکر مال آف ملتان تک کی گئی، واک میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، نمائندہ ایجوکیشن، ٹریفک پولیس وارڈنز ، جنرل پبلک نے شرکت کی۔
واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سٹاف کے ساتھ سول سوسائٹی کے افراد اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
واک کے اہتمام کرنے کا مقصد عوام الناس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ ، گداگری کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن شفاعت ظفر نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن كا ادارہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بنایا ہےش جسے چیئرپرسن محترمہ سارہ احمد اپنی نگرانی میں انتھک محنت اور اس عزم کے ساتھ چلا رہی ہیں کہ پنجاب کا ہر وہ بچہ جو کسی بھی قسم کے استحصال، تشدد اور غفلت کا شکار ہو گا اُسے چائلڈ پروٹیکشن (گورنمنٹ آف پنجاب) اپنی حفاظتی تحویل میں لے گا اور اُسے مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔