Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کرنے والے طلباء اوپن میرٹ پر داخلہ نہیں لے سکیں گے

انجینئرنگ یونیورسٹیوں نے ڈی اے ای کے طلباء کو 2 فیصد کوٹہ سے زائد داخلہ دینے سے انکار کردیا۔

ڈی اے ای کو ایف ایس ای پری انجینئرنگ اور میڈیکل کے مساوی درجہ ملنے کے باوجود انجینئرنگ یونیورسٹی نے طلبا کو اوپن میرٹ کے تحت داخلہ دینے سے انکار کردیا، طلبا کو صرف 2 فیصد کوٹہ کے تحت ہی داخلہ دیا جائے گا۔

قبل ازیں فنی تعلیمی بورڈ نے انجینئرنگ یونیورسٹی کو ڈی اے ای کے طلباء کو اوپن میرٹ کے تحت داخلوں کی درخواست کی تھی، اوپن میرٹ پر داخلوں کا فیصلہ مسترد ہونے سے ڈی اے ای کرنے والے طلباء پریشانی کا شکار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button