Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہوم اکنامکس کالج ملتان کےنتائج غیر تسلی بخش آنے پر متعلقہ حکام کا برہمی کا اظہار

گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج ملتان کےنتائج غیر تسلی بخش آنے پر متعلقہ حکام کا برہمی کا اظہار ، کالج کی اساتذہ نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا ہے کہ اتنے سارے بچے فائنل میں ڈراپ ہو گئے ۔

اس ضمن میں کالج کی پرنسپل نے اساتذہ کی میٹنگ طلب کی، جسمیں اساتذہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمیں معلوم ہوتا تو ہم بچوں کو پہلے سمسٹر کے مڈ میں اور سیشنل میں بچوں کے پورے پورے مارکس لگاتے کیونکہ وہ تو کالج کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے، کیونکہ باقی کالجز بھی ایسا ہی کرتے ہیں اگر ہم پہلے ہی ان کے مارکس لگا دیتے تو اتنے زیادہ بچے ڈراپ ناں ہوتے ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے آئندہ سیکنڈ سمسٹر میں مڈ اور سیشنل میں بچوں کو پورے نمبرز دیں گے، کیونکہ یونیورسٹی کی جانب سے کالج کو مطلع کیا گیا ہے کہ جن بچوں کی 1.75 سے کم جی پی والے بچے ڈراپ آوٹ ہونگے ۔

اس ضمن میں کالج کی پرنسپل پروفیسر انیلہ چوہدری سے بات کی گئی تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ والدین بچیوں کی پڑھائی پر زیادہ توجہ دیں تو رزلٹ اچھے آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button