Breaking NewsSportsتازہ ترین
‘کھیلتا پنجاب’ میں عمر کی حد ختم کردی گئی
‘کھیلتا پنجاب’ گیمز میں کرکٹ ٹیپ بال میں تمام عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ‘کھیلتا پنجاب’ گیمز 2024 میں کرکٹ ٹیپ بال ایونٹ میں 22 سال کی عمر کی حد ختم کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ دنیا کا سب سے مقبول کھیل ہے، جس کو سب سے زیادہ پسند کیاجاتا ہے، اسی لیے ‘کھیلتا پنجاب’ میں کرکٹ ٹیپ بال میں عمر کی حد ختم کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایونٹ میں شرکت کریں۔
واضح رہے کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 ستمبر ہے۔