Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بڑے سیمینار کی تیاریاں، ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان شرکت کرینگی
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار 13 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس کا عنوان ’’اردو اور ترکی کے ادبی و ثقافتی اشتراکات ماضی، حال، مستقبل‘‘ ہے، سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال ہوں گے جبکہ مہمان خاص انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان (ستاره امتیاز) ہوں گی جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد کریں گے۔
شرکاء اور مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر امتیاز بلوچ ڈاکٹر طاہرہ اقبال ڈاکٹر نجیب جمال ، ڈاکٹر غلام اصغر ڈاکٹر خرم شہزاد اور فخر ولیم شامل ہیں۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد آصف سر انجام دیں گے، سیمینار کی آرگنائزر چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ کوکب ہیں ۔