Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

3 سو بوری سے زائد یوریا کھاد پکڑی گئی

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے کھاد مافیا کے خلاف شکنجہ مزید تنگ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں وہاڑی روڈ پر سمگلنگ کی نیت سے ذخیرہ کی گئی 3 سو بوری سے زائد یوریا کھاد پکڑی گئی۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے حکم پر کھاد مالک عمران خان گرفتار کرلیا گیا ، اور تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 3 سو بوری کھاد بھی قبصے میں لیکر گودام سیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ذخیرہ کی گئی کھاد کو بلوچستان سمگل کیا جانا تھا ، اب پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر کاشتکاروں کو فروخت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button