Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

بلوچستان سمگل کی جانیوالی 4 سو بوری یوریا کھاد پکڑی گئی

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر کھاد مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے یوریا کھاد کی بین الصوبائی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ زراعت اور پولیس کے ہمراہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے بلوچستان سمگل کی جانیوالی 4 سو بوری یوریا کھاد قبصے میں لے لی۔

ضلعی انتظامیہ نے کھاد کے مالکان چوہدری انعام اور ناصر میؤ سمیت ٹرک اڈے کے مالک عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، جبکہ کھاد سمگل کرنے والے ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔ کاشتکاروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا سخت احتساب ہوگا۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ضلع ملتان میں کھاد کی بلاتعطل سپلائی کیلئے اقدامات جاری ہے ہیں، اور کھاد ڈیلرز اس ضمن میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button