Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت نیڈ بیسڈ سکالرشپ کی میٹنگ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت نیڈ بیسڈ سکالرشپ کی میٹنگ یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری و دیگر سینیئر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
میٹنگ میں یو ایس ایڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت سوشل سائنسز کی 25 طالبات کو ایک لاکھ 35 ہزار روپے فی کس سکالرشپ دینے کی منظور ی دی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی پروگرام کے تحت سینکڑوں طلباء طالبات کو سکالرشپس دیے جاچکے ہیں۔
میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عنبرین علیم ، چوہدری زاہد محمو ، ڈاکٹر اسد اریب ، فرحت عباس ، حسن سلیم ، انتخاب عالم موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button