Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : امریکی قونصلیٹ کا ویمن یونیورسٹی کا دورہ

لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم میکوئنل نے ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، اور وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔

جس میں دو طرفہ تعلقات، تعلیم و تحقیق میں تعاون اور انگلش لینگویجز کورسز , امریکی سکالرشپ اور دیگر معاملات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر مسٹر قونصلر ولیم نے کہا کہ امریکا صحت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری، قانون کی حکمرانی، زراعت کے شعبے کی ترقی اور خواتین کو بااختیار اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد کر رہا ہے۔

ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ جنوبی پنجاب میں ویمن یونیورسٹی کا قیام خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کےلئے ایک اعلیٰ درسگاہ کی بہترین سہولت دستیاب کر رہی ہے، اوران کو تعلیم و تحقیق کی اعلیٰ سہولیات فراہم کی جارہی ہے ، یہ تاریخی درس اس خطے کی سماجی اور معاشی حالت بدل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے لوگوں کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم پاکستان میں یو ایس ایڈ مشن کے ذریعے خرچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی طالبات کےلئے خصوصی سکالر شپ کا اجرا بھی کریں گے ۔

اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے مکمل بریفنگ دی، اور بتایا کہ یہ درس گاہ اس خطے میں خواتین کو پراعتماد بنانے کےلئے اہم اقدام کررہی ہے ،جس کی وجہ سے خواتین امپاورمنٹ بڑھی ہے ۔

اس ملاقات میں رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button