Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان سمیت علاقائی صورتِ حال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی اتحاد کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ زلمےخلیل زاد نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں کردار کے لیے عہد کیا۔ زلمے خلیل زاد نے سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا تھا کہ دنیا علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرے، پاک چین تعلقات خیال کی ہم آہنگی، باہمی احترام پر مبنی ہیں اور چین باہمی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے او آئی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کو سراہا، اس کے ساتھ ہی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور سی پیک کو فراہم سکیورٹی کی بھی تعریف کرتے ہوئے ہر سطح پر پاکستان سے تعاون کے لیے بھرپور کردار کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چیلنجز خطے کے امن واستحکام کے لیے بہت اہم ہیں اور عالمی برادری کو وژن اور حکمت عملی سے چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا، افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنا بہت اہم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button