Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنرشپ پروگرام 22-2020 کے سلسلے میں دو روزہ ورکشاپ شروع

ویمن یونیورسٹی ملتان میں یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنرشپ پروگرام 2020-22کے سلسلے میں دو روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی ، جس کاعنوان ’’ یونیورسٹیوں کے درمیان تجربات کا اشتراک اور فیکلٹی کی صلاحتیوں کو اجاگر‘‘ کرنا ہے ۔

ورکشاپ کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سنٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور جس کا مقصد ان سرگرمیوں کی حمایت کرنا ہے ، جو فیکلٹی اور ادارہ جاتی ترقی میں حصہ ڈالیں، مشترکہ تحقیقی اصلاحات کو مضبوط بنائیں، اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو بڑھا سکیں، اس ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈائریکٹر نوشین ترین ہیں اس ورکشاپ کا مقصد تعلیمی ترقی ، کلچرل سرگرمیوں کا فروغ اور انٹرپرینورشپ کے لئے متحرک اور پائیدار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء اللہ خان وائس چانسلر (قراقرم انٹرنیشنل) نے کہا کہ پاکستان میں یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن 1950 میں پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں نے قائم کی تھی جس کا مقصد تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے پاکستانی عوام اور امریکہ کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا۔

آج اس پلیٹ فارم پر دو نوزائیدہ یونیورسٹیاں اپنے تجربات شیئر کرنے کےلئے اکھٹی ہوئی ہیں جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ، ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی کی صلاحتیوں کو جلا بخشنا ہے تاکے وہ کوالٹی ایجوکیشن کےلئے یقینی بناسکیں ۔

ورکشاپ سے ڈاکٹر پترکا، ڈاکٹر تصور بیگ ڈاکٹر ، افضل احمد اور ڈاکٹر ظفر خان نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ آج بھی جاری رہے گی جس کے بعد دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ایم او یو بھی سائن ہوں گے ۔

ورکشاپ میں رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور تمام شعبوں کی چیئرپرسن نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button