Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکی شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ، متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

فائرنگ کرنے والوں کے متعلق فی الحال زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوئیں

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کے متعلق فی الحال زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم فائرنگ کے نیتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ائیرپورٹ کے قریب عمارت میں کی گئی اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ انڈیان پولس میٹرو پولیٹن محکمہ کے آفیسر جینی کک کے مطابق پولیس کو مقامی وقت رات 11 بجے کے لگ بھگ کال موصول ہوئی اور پولیس نے فوری ایکشن لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک اسلحہ بردار شخص نے باہر کھڑی کار پر بھی فائرنگ کی جس سے کار میں سوار لڑکی زخمی ہوگئی۔

جس عمارت میں فائرنگ کی گئی اس میں 4 ہزار سے زائد افراد ملازمت کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلحہ بردار شخص اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں