Breaking NewsEducationتازہ ترین
امریکا اساتذہ کو انگریزی تدریس کی تربیت فراہم کرے گا

امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں انگریزی زبان کی تربیت کا آغاز کر دیا۔
امریکی سفارت خانے نے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پاکستان میں انگریزی اساتذہ کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ہے، اس اقدام کا مقصد اساتذہ کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے طلباء کو مؤثر طریقے سے پڑھا سکیں۔
اس پروگرام کا آغاز روالپنڈی سے کیا گیا ہے جس کے بعد جنوبی پنجاب میں اس پروگرام کو شروع کیا جائے گا، سفارت خانے کے علاقائی انگریزی زبان کے دفتر پروگرام کی سربراہی کررہے ہیں۔
یہ تربیت اساتذہ کی انگریزی کی مہارت کو بڑھانے پر مرکوز ہے، انہیں زبان کی بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے با اختیار بنانا ہے اس پروگرام کو قائد اعظم اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا۔