Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

یو ایس سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجوٹی دینے کا مطالبہ

یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے مطالبہ کیاہے کہ پشاورہائیکورٹ اوروفاقی محتسب کے احکامات کی روشنی میں انہیں گریجویٹی اداکی جائے ۔

سیدافتخاراحمد زیدی اوردیگرریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے احکامات کے باوجودکارکنوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہاہے، اور صرف دوملازمین کو ان احکامات کی روشنی میں ادائیگی کی گئی ۔

اسی طرح پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کی جانب سے بھی 14مئی 2021ءکو نہ صرف یہ کہ آخری وصول کردہ تنخواہ بلکہ گریجویٹی اداکرنے کے احکامات بھی دیئے گئے، لیکن ان پراب تک عملدرآمدنہیں ہوا۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے27اگست 2009ءکو آخری تنخواہ وصول کی تھی، اس کے بعد 36ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی دی گئی اورباقی آج تک اس سے محروم ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button