Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے کالجز میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے ایک ہنگامی مراسلے میں تمام ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں میں گریڈ 1 سے 16 تک کی تمام خالی اسامیوں کا مکمل اور تازہ ترین ڈیٹا مقررہ وقت کے اندر فراہم کریں۔

مراسلے کے مطابق یہ اقدام حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں سرکاری ملازمین کی خالی آسامیوں کا جامع ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے، تمام آسامیاں جو یکم جولائی 2024 سے پہلے تخلیق کی گئی تھیں اور تاحال خالی ہیں، ان کی تفصیلات لازمی طور پر فراہم کی جائیں تمام معلومات نہایت درستگی کے ساتھ جمع کروائی جائیں۔

مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی، تاخیر یا غلط معلومات کی فراہمی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں متعلقہ افسران کے خلاف انتظامی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

مزید برآں، اس کام کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر (اسٹیبلشمنٹ اینڈ جنرل) ڈاکٹر خرم شہزاد کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جنہیں تمام ڈیٹا مقررہ وقت کے اندر سافٹ کاپی کی صورت میں بھجوانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبہ بھر میں خالی آسامیوں کی درست نشاندہی کر کے بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنا اور تعلیمی اداروں میں عملے کی کمی کو پورا کرنا ہے، تاکہ تدریسی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button