Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عدالت عالیہ نے توہین عدالت کیس میں زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو طلب کرلیا

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طالب علم محمد نعمان علوی اور عبد الباری بلوچ نے وکیل سردار محمد رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے ایک رٹ پٹیشن نمبری 13535/2020 دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال میں یونیورسٹی کے روز مرہ معمول کے اخراجات جو کہ دوران لاک ڈاؤن نہیں ہو رہے تھے یونیورسٹی نے طالب علموں سے وہ بھی فیسز کے ساتھ وصول کیے ہیں۔
جس کی بابت عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان نے وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی اور رجسٹرار بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو ڈائریکشن دی کہ وہ طالبعلموں سے ٹیوشن فیس کے علاوہ لیے گئے تمام چارجز جس میں میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس،لائبریری فیس، اسپورٹس چارجز، اور ہوسٹل چارجز جو کہ یونیورسٹی نے بلاوجہ وصول کیے ہیں کے متعلق طلباء کی تحفظات کا فیصلہ کریں، اور یونیورسٹی کو یہ معاملہ 30 دنوں میں ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔ جس پر یونیورسٹی نے کوئی عمل نہ کیا۔
جس پر وکیل سردار محمد رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے توہین عدالت crl org no 44/21 دائر کی، جس میں امروز مسڑجسٹس محمد رضا قریشی نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کُنڈی اور رجسٹرار صہیب راشد خان کو6 اکتوبر کو اصالتا ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button