Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: وائس چانسلر مراسلہ واپس لینے اور وضاحت کرنے پر مجبور

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 27 فروری کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں ملازمین پر سیاسی شخصیات اور اراکین اسمبلی سے رابطوں ملاقات اور سیاسی اثرورسوخ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سیاستدانوں سے زچ وائس چانسلر نے بڑی پابندی لگا دی
جس پر وائس چانسلر کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا جب یہ گونج سیاسی ایوانوں میں پہنچی جس پر وائس چانسلر نے یہ مراسلہ واپس لے لیا اور اس کی وضاحت کی ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 27 فروری کو جاری ہونے والے سرکلر کو یونیورسٹی کے ملازمین میں حکومت کی طرف سے بنائے گئے متعلقہ قانون سازی/قواعد/ضابطوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔