Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: خالی خزانے پر عیاشیوں کے بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

زکریا یونیورسٹی اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے، داخلوں کی کمی نے اس معاشی بحران کی شدت کو تیز کر دیا ہے۔

زکریا یونیورسٹی اس وقت 48کروڑ سے زائد خسارے کی شکار ہے مگر نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر نے اخراجات کی کمی کو یقینی بنانے کے بجائے بیوٹیفکیشن کے نام پرلاکھوں روپے خرچ کرنے کاپلان تیار کرلیا ہے۔ جس کاپہلا مرحلہ وائس چانسلر آفس کی توسیع کرکے پورا بھی کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کا ایڈمن بلاک تین دو منزلہ ہے، وائس چانسلر آفس کو اس طرح توسیع دی گئی، اس سے عمارت بھی کمزور ہوگئی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر کو آفس کاسائز پسند نہیں آیا، انہوں نے ایک دیوار گرا کر ساتھ والا ریٹرنگ روم بھی آفس کا حصہ بنادیا اور مہمانوں کے لئے گیلری میں بیٹھنے کے لئے کرسیاں رکھ دی گئیں، دیوار گرا کر آفس کی توسیع پر سات لاکھ روپے خرچ ہوگئے۔

دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی کے صدر دروازے یا بینک چوک پر ایک بہت بڑا گلوب بنانے کی منظوری دے دی گئی، جس پر دنیا کا نقشہ بنا ہوگا یہ گلوب فضا میں معلق کیا جائے گا، اس گلوب کا کم سے کم سائز 10*10 کا مقرر کیا گیا ہے، اس پر کل لاگت نو لاکھ سے تجاوز کرجائے گی، ابھی ابتدائی طور پر وائس چانسلر نے 5لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تزین وآرائش پلان میں بہت سے پراجیکٹ شامل ہیں جو وقفے وقفے سے سامنے آئیں تاکے یونیورسٹی کا فیس بہتر بنایا جاسکے۔

اس صورتحال میں یونیورسٹی کمیونٹی نے شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہ ایک طرف یونیورسٹی کا معاشی خسارا بڑھتا جارہا ہے، ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی نوکریاں داؤ پرلگادی گئیں ہیں۔

دوسری طرف تزین وآرائش کے نام پرخزانہ لٹایا جارہا ہے، بچت کے لئے ورک لوڈ کو بڑھایاجارہا ہے مگر فنڈ بڑھانے کےلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، وائس چانسلر پہلے یونیورسٹی کی فنڈنگ اور ایچ ای سی سےسالانہ گرانٹ میں اضافے کویقینی بنائیں اس کے بعدایسے پلان ترتیب دئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button