Breaking NewsEducationتازہ ترین
فیکلٹی آف کامرس لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن زکریا یونیورسٹی کا نام تبدیل

زکریا یونیورسٹی فیکلٹی آف کامرس لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کو نیا نام دے دیاگیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وائس چانسلر نے بورڈ آف فیکلٹی، اکیڈمک کونسل، سینڈیکیٹ اور سینٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیکلٹی کانیا نام ’’فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ‘‘ کردیا ہے۔
یہ نام فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔