Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : وائس چانسلر نے اساتذہ کے دباؤ کے سامنے گھنٹے ٹیک دیئے

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے اساتذہ کے پارٹ ٹائم ٹیچنگ معاوضے کے بلوں کی ادائیگی (صبح / شام) کی کلاسز کی روکی ہوئی تھی، جس پر اے ایس اے بھی ملاقات کرچکی تھی، تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہورہی تھی، جس پر اساتذہ کی طرف سے دباؤ بڑھتا جارہا تھا، آخر وائس چانسلر نے ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کردی۔
جس کے بعد یونیورسٹی خزانہ دار صفدر خان لنگا نے مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ جزوقتی تدریسی معاوضے کے بلوں کی ادائیگی جاری کی جائے، جس کے بعد تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مکمل جز وقتی تدریسی معاوضے کے بل (صبح/شام) کلاسز کے 10 مارچ تک ارسال کئے جائیں، اس کے بعد کوئی بل منظور نہیں کیا جائے گا۔