Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیاستدانوں سے زچ وائس چانسلر نے بڑی پابندی لگا دی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ملازمین پر سیاسی شخصیات اور اراکین اسمبلی سے رابطوں ملاقات اور سیاسی اثرورسوخ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائیز کنڈکٹ رولز 1987 کے سیکشن نو اور سیکشن 17 کے تحت لگائی گئی ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام ڈینز ٹیچنگ سٹاف ایڈمن اور برانچ اسٹاف کو عمل درامد کرنے کی سختی سے تلقین کی ہے۔

جاری کردہ لیٹر کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا کوئی بھی ملازم یونیورسٹی کے اندرونی معاملات میں کسی بھی رکن قومی اسمبلی، رکن صوبائی اسمبلی اور سیاسی شخصیات سمیت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو شامل نہیں کر سکتا۔

اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرونی اثرو رسوخ براہ راست یا بالواسطہ روابط کی صورت میں متعلقہ ملازمین یا افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ گورنر، وزیر اعلیٰ یا کسی بھی وزیر کو اس سلسلے میں کسی دباؤ کی برداشت کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جائے گی اس طرح کا کوئی بھی کیا گیا فعل غیر ذمہ دارانہ رویے میں شمار کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button