Breaking NewsEducationتازہ ترین

معاشرے میں حقوق کی غیر منصفانہ تقسیم ہی مسائل کی بڑی وجہ ہے:منصور اکبر کنڈی

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ معاشرے میں حقوق کی غیر منصفانہ تقسیم ہی مسائل کی بڑی وجہ ہے، اور اسی لئے خواتین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور احساس کم تری ایک وایلینس ہے۔

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان لنکن کارنر میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عورتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے لیکن ترقی پزیر ممالک میں آج بھی ان کا فقدان ہے ۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ مذہب احترام کا درس دیتا ہے اور قرآن مجید میں بھی عورتوں کو برابری کے حقوق کی تعلیمات پر زور دیا گیا ہے ۔

انہوں نےکہا کہ نبی پاک کی حیات طیبہ اور آپ کا تشکیل کردہ معاشرہ ہی ہمارے لئے رول ماڈل ہے ۔
انہوں نےکہا کہ بچیوں کو تعلیم کے زیور سے ضرور آراستہ کریں اور اسلام نے جو حقوق عورتوں کو دئے ہیں ان کی نفی نہ کی جائے اور سنہری اصولوں کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں ہم ہر وائلنس سے محفوظ ہو جائیں گے۔

اس موقع پر میڈم سعدیہ ،شاہ رخ ،خواجہ خالد و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں