Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سینٹ میں پیشی

سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی طلبی، ایل ایل بی سیکنڈ ایئر کے امتحانات فوری لینے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس، ذمے داران کا تعین کرنے کےلئے انکوائری شروع

تفصیل کے مطابق ایل ایل بی امتحانات کیس میں سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے زکریا یونیورسٹی حکام کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر وائس چانسلر اور کنٹرولر آفس حکام کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی اے کیس :ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ، لاء کالجز کو طلب کرلیا گیا

جس پر گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ایڈیشنل کنٹرولر زبیر خان سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، اور ایل ایل بی کیس سے جڑے تمام معاملات پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کے امتحان لینے کی اجازت دے دی

تاہم کمیٹی نے جواب کو تسلی بخش ماننے سے انکار کردیا، اور کم سے کم فوری طور پر ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ کے امتحانات لینے کا حکم دیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس: کنٹرولر اور رجسٹرار آمنے سامنے

جس پر وائس چانسلر نے امتحانات کے انعقاد اور امتحانات کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button