Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر منصور کنڈی سکھ چین سکول پہنچ گئے

زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بے سہارا بچوں کے سکول سکھ چین کا دورہ کیا ۔

تارے زمین پر ٹرسٹ کی چیر پرسن فادیہ کاشف کے قائم کردہ سکول میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بچوں کے ساتھ ملاقات کی، اور چند لمحات ان کے ہمراہ گزارے ۔

وائس چانسلر نے جھگیوں کے بچوں کے لیے قائم کردہ سکول کی اس کاوش کو بے حد سراہا ، اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ، بے سہارا بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور ہماری تھوڑی سی توجہ انہیں معاشرے کا اہم رکن بنا سکتے ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد کو ایسے اقدامات ضرور کرنے چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں