وائس چانسلر کا زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ایڈ وانسڈ میٹریل سائنس پر چھاپہ

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹریلز کا اچانک دورہ کیا۔
طلباء کی بڑھتی ہوئی شکایات اور شعبہ کی ابتر انتظامی حالت پر وائس چانسلر نے دورہ کیا، اور دیکھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹریلز میں طلباء اور عملہ غیر حاضر ہے۔
وی سی نے محکمہ کی ابتر حالت پر اپنی گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔
غیر مطلع غیر حاضری کی وجہ سے وی سی نے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر وحید احمد، انجینئر عامر ریاض، انجینئر فوزیہ اور لیب انجینئر حمزہ کو "شوکاز” اور "ناراضگی” کے لیٹر جاری کئے ۔
اس موقع پر طلباء نے بتایا کہ بگڑتی ہوئی تعلیمی صورتحال کے حوالے سے مختلف شکایات پہلے ہی پاکستان انجینئرنگ کونسل اور محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب کو دی جا چکی ہیں۔
اعلیٰ حکام جنوبی پنجاب کے ہزاروں انجینئرنگ طلباء کے مستقبل کو بچانے کے لئے سخت کارروائی کی جائے۔