Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: شعبہ سوشیالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے طلباء کے اعزاز میں تقریب

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈی ایس اے (ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز) آفس کے زیر اہتمام شعبہ سوشیالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں شعبہ سوشیالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو ان کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

تقریب کے مہمانِ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال تھے، جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو اسناد تفویض کیں، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے اپنے خطاب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں محنتی اور باصلاحیت طلبہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں بلکہ ملک و قوم کا بھی نام روشن کرتے ہیں۔

ڈاکٹر زبیر اقبال کہا کہ شعبہ سوشیالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے طلبہ نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے، جو دیگر طلبہ کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے، طلبہ اور طالبات کو چاہیے کے وہ اپنی کریٹیکل نالج کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فواد رسول، ڈاکٹر محمد بلال ڈاکٹر محمد انیس رحمان اور ڈاکٹر محمد باسط بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button