Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وی سی زکریا یونیورسٹی کا پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پتھالوجی کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ پتھالوجی کی نئی بلڈنگ میں قائم لیبارٹریز کا معائنہ کیا، اور ریسرچ ورک کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر راشدہ عتیق نے وائس چانسلر کو شعبہ کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ نئی لیبارٹریز میں پتھالوجسٹ بڑی تیزی کے ساتھ ریسرچ ورک کررہے ہیں اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم اپنے شعبے کے حوالے سے نئی تحقیق کو متعارف کرائیں اور ریسرچ کے کلچر کو مزید فروغ دیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ زکریایونیورسٹی کے اہم شعبہ جات ریسرچ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اور ضرورت بھی اس امر کی ہے کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ کے کلچر کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیاجائے۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر عماالدین ، ڈاکٹر ثوبیہ چوہان ، ڈاکٹر محمدساجد ، ڈاکٹر محمد عابد ، ڈاکٹر حافظ ساجد ، ڈاکٹر امجد شہزاد گوندل ، سید عاطف حسن نقوی ، اور محسن بھٹی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button