Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : وائس چانسلر کا ہاؤسنگ کالونی کا دورہ، میٹر چیک کئے

زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے زکریا یونیورسٹی ہاؤسنگ کالونی کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے شعبہ مینٹینس کی جانب سے گھروں کے باہر لگائے جانے والے بجلی کے سب میٹروں کا معائنہ کیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹینس انجینئر اظہر خطاب نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سو سے زائد رہائشی مکانات کے باہر بجلی کے سب میٹر نصب کردیے گئے ہیں ، جب کہ دیگر میٹر بھی مقررہ وقت میں نصب کردیے جائیں گے۔

انجینئر اظہر خطاب نے مزید آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے سب میٹروں سے یونیورسٹی کی مجموعی بجلی کی کھپت کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوگی، اور یونیورسٹی بجلی کی مد میں ریونیو کو بچا سکے گی۔

وائس چانسلر نے شعبہ مینٹینس اور شعبہ الیکٹریکل انجیرنگ کے عملے کی اس کاوش کو سراہا ، اور ہدایات جاری کیں کہ سب میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

اس موقعہ پر ٹریژر صفدر عباس خان لنگاہ و دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button