توہین رسالت کیس زکریا یونیورسٹی: ڈاکٹر شیریں کو پنشن دینے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی پروفیسر ڈاکٹر شیریں کو ریٹائرڈ منٹ کے واجبات اور پنشن دینے کا فیصلہ، احکامات جاری کردئیے گئے۔
زکریا یونیورسٹی یونیورسٹی میں 2012 کے توہین رسالت کیس سے جڑی پروفیسر ڈاکٹر شیریں کو آخر کار پنشن کے واجبات جاری کرنے کے احکامات دے دئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
قادیانی طالبعلم کو خلاف قانون اقلیتی کوٹے پر کلاس میں بٹھانے سے انکار، وی سی زکریا یونیورسٹی زیر عتاب
ڈاکٹر شیریں اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، انہوں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور کنڈی کے دور میں پنشن کےلئے درخواست دی تھی مگر معاملے کی حساسیت کے باعث ایک کمیٹی بنا کر پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
تعلیمی اداروں میں قادنیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ، اقلیتوں کے کوٹے پر داخلے لے لئے
تاہم اس وقت کے رجسٹرار صہیب راشد نے مذہبی طبقے کی طرف احتجاج کی کال کے بعد فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا، تاہم موجودہ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے ڈاکٹر شیریں کو فوری پنشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن کےلئے ضروری کاغذات اور قواعد کو پورا نہیں کیا جارہا، پنشن کیس میں ریٹائرڈ ہونے والے شخص کو کم سے کم ایک مرتبہ خود پیش ہوکر تصدیق کرانا ہوتی ہے اور اپنے کوائف کو خود مکمل کرنا ہوتا ہے لیکن وائس چانسلر کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث تمام قوانین کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور خزانہ آفس پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔
دوسری طرف مذہبی جماعتوں نے ایک بار پھر یونیورسٹی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس حساس معاملے کو سنجیدہ لیں اور عام ایشو کی طرح ڈیل نہ کریں ورنہ احتجاج کیاجائے گا۔
اس بارے میں یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے اعلیٰ حکام سے رابطے کے بعد ہی وہ واضح موقف دے سکیں جس ابھی بات کرنا ممکن نہیں ہے ۔