ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی فورم 2023 میں شرکت

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی وائس چانسلرز فورم 2023 میں شرکت کی، جدید ترین طریقہ تعلیم کے عملی نفاذ پر زور دیا ۔
تفصیل کے مطابق وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے دو روزہ وائس چانسلرز فورم 2023 میں شرکت کی، اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، چیئرمین ایچ ای سی پروفیسرڈاکٹرمختار احمد، ہیڈ برٹش کونسل، ترکی کے سفیر، اسلامی دنیا اور پاکستان کے وائس چانسلرز سے فرداً فرداً ملاقات کی۔
تمام ماہرین تعلیم اس پر متفق ہیں کہ مسلم طلباء کو دنیا کی ترقی یافتہ قوموں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہنر فراہم کرنے کی ، اور اپنے تعلیمی نظام میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس، بائیوٹیکنالوجی، ٹیسٹنگ انسٹرومنٹس میں مہارت حاصل کی جائے تاکہ مقامی کاروبار، برآمدات کو فروغ دینے اور مقامی صنعتوں کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔
وائس چانسلر نے مختلف تنظیموں کے سنٹر آف ایکسی لینس کی طرف سے دکھائے گئے جدید منصوبوں کا دورہ کیا ، اور ان کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں نافذ کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی۔