Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ڈپٹی کمشنر کی ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کےلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی ڈپٹی کمشنر ملتان سے ملاقات، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر رمضان کو پہلے مستقل وائس چانسلر بننے پر مبارکباد دی ، اور سو سالہ قدیم اور تاریخی ادارے کی ترقی و ترویج کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ، اور ضلعی انتظامیہ کے بے لوث تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پراجیکٹ ڈائریکٹر آفتاب خان خاکوانی اور ڈاکٹر ابرار محی الدین بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں