وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی ملکی وغیر ملکی وفد سے ملاقات

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے فن لینڈ سے آئے ہوئے انڈسٹریل وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت ڈاکٹر محمد صفدر سینئیر سائنٹسٹ کر رہے تھے۔
وفد نے وائس چانسلر سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی۔
وائس چانسلر نے انڈسٹریل ایجوکیشنل تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کا مقصد معاشرے کو ایسے کامیاب طلبا و طالبات دینا ہے جو اپنے فیلڈ میں عملی مہارت کے حامل ہوں، اور اس کے لیے طلبا و طالبات کے انڈسٹریل دورے اور عملی تجربے کے لیے انٹرن شپس بہت ضروری ہیں۔
ڈاکٹر محمد صفدر نے وائس چانسلر کو فن لینڈ انڈسٹری اور ایمرسن یونیورسٹی کے درمیان مختلف معاہدوں کی پیشکش کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ طلبا و طالبات کو آن لائن اور آف لائن تربیت کے لیے مکینزم وضع کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمدکاشف اور ڈاکٹر واصف محمود بھی موجود تھے۔
دریں اثناء یونیورسٹی آف میانوالی سے ایک وفد نے ڈاکٹر اسرار احمد کی سربراہی میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر سے ان کے آفس میں ملاقات کی، اور دونوں یونیورسٹییوں کے درمیان علمی و عملی میدان میں قریبی تعاون پر اظہار خیال کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان سے پروفیسر ڈاکٹر سعید بزدار چیرمین شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بھی ملاقات کی، اور ایمرسن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس میں سنٹر آف ایکسیلینس بنانے کے لیے مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
وائس چانسلر نے ڈاکٹر سعید بزدار کی تجاویز کا خیر مقدم کیا، اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔