Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قائد کی سالگرہ پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کا پیغام

ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بے مثال خدمات اور بصیرت پر مبنی قیادت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنے خصوصی پیغام میں قائد اعظم کے اصولوں اور افکار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریات آج بھی ایک خوشحال اور متحد پاکستان کی تشکیل کے لیے مشعل راہ ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر رمضان نے قائد اعظم کی آزادی کے لیے انتھک جہدوجہد اور عدل، مساوات، اور مذہبی آزادی کے اصولوں پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا، "محمد علی جناح کی قیادت نے مشکل حالات میں قوم کو ایک نئے ملک کا خواب دیا اور ان کی زندگی ہم سب کے لیے ایمانداری اور انتھک محنت کا سبق ہے۔” وائس چانسلر نے طلبہ اور اساتذہ کو قائد اعظم کی زندگی کا مطالعہ کرنے اور ان کے اصولوں، محنت، نظم و ضبط، اور اتحاد کو اپنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، "آج کے چیلنجنگ حالات میں قائد کے جذبے کو زندہ کرنا اور پاکستان کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہے۔ قائد اعظم کی زندگی بصیرت، جدوجہد، اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ پوری قوم کی طرح ایمرسن یونیورسٹی ملتان بھی بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ایسے مستقبل کے رہنما تیار کرے گی جو ان کے افکار سے متاثر ہو کر قوم کی خدمت کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button