Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وفد کا تارا گروپ کے کاٹن فارم کا دورہ

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی کے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے فیکلٹی ممبران اور ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ تارا گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ لودھراں کاٹن فارم کا دورہ کیا ۔
دورہ کرنے کا مقصد کپاس کی موجودہ صورتحال اور اس پر تحقیقاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا، تارا گروپ کی کچھ کاٹن کی اقسام ٹرائلز میں ہیں، اور ان کے پاس تقریباً 300 سے زیادہ کا جین پول بھی موجود ہیں ۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تارا گروپ منیجمنٹ اور ریسرچرز کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل پاکستان میں ریڈھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتی ہے۔ تمام پرائیویٹ کمپنیوں کو چاہیے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کو دیہاتوں میں بھی متعارف کروائیں ۔ موجودہ حکومت ملک میں کپاس کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور مستقبل میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور تحقیقاتی اداروں میں اصتلاحات لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں کپاس کی فصل کی بہتری کیلئے زرعی جامعہ دیگر ریسرچ اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ کپاس کی پیداوار میں کمی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں ۔
اس موقع پر سید ناصر شاہ ، ڈپٹی جنرل منیجر ریسرچ محمد شہباز، ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button