Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ای ٹی ملتان جنوبی پنجاب کے طلبہ کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتی ہے : وائس چانسلر

وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہاہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے تمام پروگرامز کے داخلوں کیلئے مقررکی گئی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلباءوطالبات کوکسی قسم کی داخلہ حاصل کرنے کیلئے دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔

یو ای ٹی ملتان اب 08 اکتوبر2022 کوانٹری ٹیسٹ لے گی ، انجینئرنگ کلاسزمیں داخلہ لینے والے طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کاوزٹ کریں ۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے تمام شعبہ جات جن میں کیمیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ ، مکینیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس کمپیوٹر سائنس ، بی ایس کیمسٹری اور ایم ایس سی کیمیکل انجینئرنگ اور ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ سمیت دیگر پروگرامز میں میں داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔

تمام داخلوں کی آخری تاریخ اب 7 اکتوبر 2022ہے۔

مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یو ای ٹی ملتان جنوبی پنجاب کے طلبہ کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتی ہے ، جس کیلئے جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی جہاں کے پروفیسرز 70فیصد پی ایچ ڈی ہیں ، جو بچوں کا فیوچر برائٹ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، مجھے اپنے اسٹاف پرفخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button