ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، قائم مقام وی سی نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے
محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے تین روز کی قلم چھوڑ ہڑتال اور شدید احتجاج کے بعد بالآخر گھٹنے ٹیک دیے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں تمام انتظامی امور ٹھپ، دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی
گزشتہ روز سردار تنویر الیاس لائبریری میں 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے ہمراہ احتجاج کرنے والے آفیسرز، ڈینز، پروفیسرز اور ملازمین کے ساتھ ایک گھنٹہ مذاکرات کیے اور رولز کے مطابق سینڈیکیٹ کے منٹس منظور کرنے اور تمام تبادلے واپس لینے اور سینڈیکیٹ کے حکم پر تعینات ہونے والی رجسٹرار سومیہ عنبرین کو رجسٹرار(قائم مقام) تسلیم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
مذاکرات ناکام ، زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال
گزشتہ روز ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور خود جا کر احتجاج کرنے والوں کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے یونیورسٹی کو قانون کے مطابق چلانے کا اعادہ کیا۔