Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اینٹی کرپشن کی انکوائری؛ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے وائس چانسلر نے استعفیٰ دےدیا

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے سیکرٹری زراعت کو دئے گئے استعفیٰ میں انہوں نے کہاہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی ایکٹ شق 11(9) کے تحت چارج چھوڑ رہا ہوں، بطور وائس چانسلر کام نہیں کرسکتا۔

ذرائع کا کہناہے کہ انٹی کرپشن کی طرف سے انکوائری شروع ہونے پر انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار نے خلاف قانون اقدامات کرنے ،ایچ ای ڈی اور سینڈیکیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر ایک ڈوزئیر انٹی کرپشن کو ارسال کیا تھا جس پر ابتدائی انکوائری میں الزامات درست ثابت ہوگئے جس کے بعد اینٹی کرپشن نے باقاعدہ انکوائری شروع کی ہے ،جس پر انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ۔

علاوہ ازیں عدالت عالیہ میں وائس چانسلر شپ کے حوالے سے جاری کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کرلیا گیا تھا، آخری سماعت میں حوصلہ افزا پیش نہ ہونے پر بھی ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ مایوس تھے، جس کے بعد انہوں یہ اقدام اٹھایا۔

دریں اثنا ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور آفیسرز سے ملاقات کی اوران سے گلہ شکواہ دور کرنے کا کہا اور اپنے رویے پر افسردگی کا اظہار بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button