Breaking NewsEducationتازہ ترین
این ایف سی کے وائس چانسلر کےلئے بڑا اعزاز

صدر مملکت کی جانب سےوائس چانسلر این ایف سی آئی ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر علی کالرو کو لائف ٹائم ایکسی لنٹ ایوارڈ 2022 دیا گیا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ وائس چانسلر این ایف سی آئی ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر علی کالرو کو تعلیم، ریسرچ اور ایڈمنسٹریشن کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سفارش پر صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے لائف ٹائم ایکسیلنس ایوارڈ 2022 ء دیا گیا۔
ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب 18 اکتوبر، 2022ء کو ایوان صدر میں ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی، تعلیم و سیاسی میدان سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
یاد رہے پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر علی کالرو نے 10 سال کے قلیل عرصے میں ادارہ کے اندر 28 نئے پروگرام کا آغاز کیا ۔