Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کےلئے پنجاب بھر کے وائس چانسلرز کی یقینی دہانی

چیئرمین پنجاب ایچ ای سی نے ایمرسن یونیورسٹی میں انفراسٹرکچر اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کےلئے مدد کی یقین دہانی کرادی۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے لاہور میں وائس چانسلرز میٹنگ کے موقع پر چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور سیکرٹری ایچ ای سی احمد رضا سرور سے ملاقات کی ۔

انہوں ایمرسن یونیورسٹی کے لیے مالی اور انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی ، جبکہ سیکرٹری ایچ ای سی نے ایمرسن کی طرف سے آنے والی درخواستوں پر کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ، جبکہ اس موقع پر دیگر وائس چانسلر نے ایمرسن یونیورسٹی کی تاریخی حیثیت کو سراہتے تدریسی اور انتظامی مدد کی پیشکش کی ۔

جس پر ڈاکٹر رمضان کا کہنا تھا کہ ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کےلئے تمام یونیورسٹیوں اور دیگر سیکٹر سے مدد لیں گے تاکہ جنوبی پنجاب میں ایک اور سنٹر آف ایکسی لینس قائم ہوسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button