Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپیشل الاؤنس خواب بن گیا، چانسلر کے منظوری سے پہلے الاؤنس دینے والے وائس چانسلرز کو وارننگ

پنجاب کی یونیورسیٹوں کے ملازمین کےلئے سپیشل الاؤنس لینا خواب ہوگیا۔

اگر کسی یونیورسٹی نے سنڈیکیٹ سے منظوری کے بعد الاؤنس جاری کیا ہے ان کے وائس چانسلر کو سخت واننگ کا مراسلہ جاری کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جس وقت خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی تو یہ بات طے کی گئی تھی یہ یکم جولائی سے لاگو ہوگا ، مگر اب ایچ ای ڈی اس سے بھی مکرگیا ہے، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی آڑ میں اس کی ادائیگی چانسلر سے منظوری کی تاریخ سے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ برس سیپشل الاؤنس منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد اب محکمہ فنانس نے واضح مراسلہ جاری کیا ہے کہ یہ الاؤنس چانسلر کی منظوری کی تاریخ سے لاگو ہوگا۔

اس لئے تمام قانون کارروائیاں پوری کرکے کیس ایچ ای ڈی ارسال کیا جائے گا ، جس کے بعدا دائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔

ان مدرجات کی روشنی میں اگر کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ہدایات کی خلاف ورزی کی وہ خود اس کے نتائج بھگتنے کےلئے تیار رہے ، وہ خود اپنے اس عمل کا ذمے دار ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button