Breaking NewsEducationتازہ ترین
اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر حضرات نے ایک ایم او یو بھی سائن کیا ، جس کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے مابین تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے جائیں گے، اور فکیلیٹی ممبران بھی دونوں یونیورسٹیوں میں لیکچرز دیں گے۔