Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس ؛ وی سی اور رجسٹرار معطل، کنٹرولر ، خزانہ دار بھی ذمےدار قرار

ایل ایل بی کیس، سپیریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کردیا، ایف آئی اے کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے تمام ملزمان کے نام اور ان کے کردار بارے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس میں ایف ائی اے نے اپنی ابتدائی رپورٹ جمع کرادی، جس کی روشنی میں سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور کنڈی اور رجسٹرار صہیب راشد خان کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جبکہ ایف آئی اے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کیس سے جڑے تمام کردار کے بارے میں نام کے ساتھ مکمل رپورٹ جمع کرائیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس : طلباء کا کیس میں فریق بننے کا فیصلہ، ایف آئی اے کی رپورٹ فائنل ٹچ کےلئے ایک بار پھر ملتان پہنچ گئی

اس سے قبل ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی جس کہاگیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک باقاعدہ اور سوچا سمجھا فراڈ تھا، جو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری ، رجسٹرار صہیب راشد ، ڈپٹی رجسٹرار اللہ دتہ اور رجسٹریشن برانچ کے ممبران، چیئرمین الحاق کمیٹی اور اس کے ممبران ، خزانہ دار اور اس کے ممبران جبکہ لا کالجز مالکان مزمل رضا، مبشر رضا، محمد نعیم ، لطیف نواب اور دیگر شامل تھے، جو غیر قانونی الحاق ، غیر شفافیت ، خردبرد، فیک ووچر، ڈبل رجسٹریشن اور جعلی سرٹیفکیٹ جیسے جرائم میں ملوث ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

جبکہ فنانس کے کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ لا کالجز سے 45کروڑ 95لاکھ سے زائد رقم وصول کی گئی ، 14ستمبر 2022کو عدالتی حکم کی روشنی میں رپورٹ پیش کی جارہی ہے، لہذا مزید کارروائی کےلئے ہدایت جای کی جائیں ۔

جس کے بعد عدالت نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو چار سال تک کیس کا فیصلہ نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ایک ماہ کے لئے معطل کردیا ، اور کہا کہ یونیورسٹی کے سینئر موسٹ ٹیچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہوں گے، جو یونیورسٹی کے معاملات کی دیکھ بھال کریں گے۔

دریں اثنا فیصلے کی اطلاع ملتے ہیں پرووائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا جبکہ یونیورسٹی میں سینئر موسٹ ٹیچر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ بھی موجود تھے ۔

اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان نے بطور قائم مقام وائس چانسلر کے چارج سنبھال لیا ہے، اور خدمات سر انجام دینا شروع کر دی ہیں ۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان نے قائم مقام وائس چانسلر کا چارج یونیورسٹی ایکٹ کے تحت سنبھالا ہے ۔ ڈاکٹر علیم خان نے بطور قائم مقام وائس چانسلر متعدد دفتری امور کو بھی نمٹایا اور چند اہم میٹنگز بھی کیں ۔

دیگر اثنا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم ٹرائل کیلئے تیار ہیں،فئیر انوسٹی گیشن ہوگی تو سب معاملات سامنے آجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ ذکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس میں معطل ہونے والے رجسٹرار صہیب راشد نے کیا انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی موجودہ انتظامیہ نے اسکے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

مگر انتظامیہ کو ان کالجز اور اس وقت کی انتظامیہ سے بھی پوچھنا چاہئے۔

اس میں وائس چانسلر اور رجسٹرار کا رول ہی نہیں ہوتا۔ہم نے یونیورسٹی کو ایک روپے کا نقصان نہیں پہنچایا ہم پر کوئی بھی چیز گلٹی نہیں ہے۔

یونیورسٹی کا نقصان اب ہوا ہے جب لاء تعلیم کے 40 کالجز بند ہوگئے، اور یونیورسٹی سے اتنے لوگ باہر ہوگئے۔ہم فئیر ٹرائل کیلئے بالکل تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button