Breaking NewsEducationتازہ ترین

مضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے : ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے، اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدرومنزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر اور جدوجہد مادّیت اور دنیاوی کاروبار کے لیے ہے۔

وہ سماجی تنظیم سگنفائی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب بعنوان ” اہمیت شان رمضان المبارک” سے خطاب کررہی تھیں.

اس تقریب کا اہتمام شعبہ اسلامیات اور ماس کمیونیکیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی لیکچرر سعدیہ طالب نے کی۔

ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ مبارک مہینہ اس لیے عطا فرمایا کہ گیارہ مہینے انسان دنیاوی امور میں منہمک رہتا ہے جس کی وجہ سے دلوں میں غفلت پیدا ہوجاتی ہے، روحانیت اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں کمی واقع ہو جاتی ہے، تو رمضان المبارک میں آدمی اللہ کی عبادت کرکے اس کمی کو دور کرسکتا ہے، دلوں کی غفلت اور زنگ کو ختم کرسکتا ہے۔

روزے کی ریاضت کا بھی خاص مقصد اور موضوع یہی ہے کہ اس کے ذریعے انسان کی حیوانیت اور بہیمیت کو اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی اور ایمانی و روحانی تقاضوں کی تابعداری وفرماں برداری کا خوگر بنایاجائے ، اور اللہ کے احکام کے مقابلے میں نفس کی خواہشات تقاضوں کو دبانے کی عادت ڈالی جائے رمضان المبارک کی برکات کو حاصل کرنے کے لیے دعاؤں کا اہتمام بھی لازم ہے یہ مانگنے کا مہینہ ہے، اس لیے جتنا ہوسکے دعا کا اہتمام کیا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے رمضان مبارک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لیے صبر و تحمل کی مشق کرنے کے مواقع سے بھرپور ہے،رمضان المبارک کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مہینے میں قرآن پاک کا نزول ہوا۔

یہ قربانی، خود پرستی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے مواقع سے بھرا مہینہ ہے.انہوں نے مزید کہا کہ صبح سے شام تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا صرف ایک ماہ کا معمول نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے لیے تخلیق کے لیے اپنے خالق کے قریب ہونے کا موقع ہے۔

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے ویژن کو سراہا اور ان کے کئے گئے ترقیاتی اقدامات کی بھرپور ستائش کی اور جنوبی پنجاب کی تعلیمی و سماجی ترقی میں جامعہ کے کردار کور سراہا۔

آخر میں طالبات میں قرآت اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

سیمینار میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعد ڈاکٹر بینش زہین اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں