Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا شعبوں کا دورہ ، تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کچہری کیمپس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اور جارہی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان اچھے مستقبل کی ضمانت ہیں ، اور ہم خوش قسمت ہیں کہ تقریباً نصف آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

معیاری تعلیم، بہتر انفراسٹرکچر ہی ترقی کا واحد راستہ ہے اور تربیت یافتہ افرادی قوت کسی بھی قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی طالبات کتاب اور جدید لٹریچرکو پڑھنے کی عادت کو فروغ تاکہ وہ تازہ ریسرچ سے آگاہ ہوسکیں اور اس سے فائدہ بھی اٹھا سکیں

انہوں نے طالبات کو کہا کہ درسگاہ آپ کا دوسرا گھر ہے ، جس کی تزین وآرائش اور صفائی ہماری ذمہ داری ہے ،ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔

یونیورسٹی کا ماحول علم دوست ہونا چاہیے ، انتطامیہ اس کو برقرار رکھنے کےلئے اقدامات کررہی ہے ،مگر طالبات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

اس لئے تمام فیکلٹی ممبران اورعملہ بھی یونیورسٹی قوانین پر مکمل عمل کرے، اس موقع پر تمام شعبوں کی چیئرپرسنز بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button