Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی: وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور نے دوبارہ آفس سنبھال لیا

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور نے یونیورسٹی کو جوائن کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ نے علالت کے بعد گزشتہ روز اپنے دفتر میں مصروف دن گزارا۔
انہوں نے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان سے یونیورسٹی بارے بریفنگ لی اور تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ایڈمنسٹریشن کے آفیسرز سے بھی ملاقات کی ۔