Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کو مسائل کاسامنا، وائس چانسلر نے فوکل پرسن تعینات کردیا

گورنر چانسلر کو شکایت موصول ہوئی کہ زکریا یونیورسٹی میں رہائش پذیر غیر ملکی طلباء کو مختلف مسائل کاسامنا ہے، جس کو انتظامیہ حل نہیں کر رہی ہے۔
جس پر وائس چانسلر کو مراسلہ جاری کیا گیا تو انہوں نے غیر ملکی طلباء کو مسائل کے حل اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹر طلباء امور کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے وہ ان طلباء کے مسائل فوری طور پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔