Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں کی مشکلات، وائس چانسلرز نے سرجوڑ لئے

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ”نئی یونیورسٹییوں کے مسائل و مشکلات اور ان کا حل” کے موضوع پر وائس چانسلر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر منصور کنڈی وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر وائس چانسلر ساہیوال یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد سورایا سابق وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ آئی بی اے سکھر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ڈائرکٹر ایئر یونیورسٹی اور فیکلٹی اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا احمد اور ڈاکٹر ابرار محی الدین نے سر انجام دیے۔

ڈاکٹر محمد رمضان نے تمام وائس چانسلرز کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور موضوع کی حساسیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی یونیورسٹییوں کے مسائل پر گفتگو کی۔

تمام وائس چانسلرز نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ، کیمپس مینجمنٹ سسٹم، طلبا کی صلاحیتوں کے فروغ، اکیڈمک اور ایڈمنسٹریشن معاملات، یونیورسٹی، انڈسٹری تعلقات، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ اور سکالرشپس، نئے پروگرامز کے آغاز اور ان کے ایشوز، کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور اورک آفس کی اہمیت اور ڈسپلنری معاملات پر گفتگو کی۔

تمام وائس چانسلرز نے کانفرنس کو انتہائی مفید اور مستقبل کی سمت کا تعین کرنے میں بہت معاون قرار دیا۔

آخر میں معزز مہمانوں کو سووینیر اور ملتانی اجرک سے نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں