Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویرات کوہلی کا اچانک ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی 20 میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ، لیکن ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور کپتانی کرنے کا موقع ملا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی کی کپتانی کے دوران میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی، اور بطور بیٹسمین اسے جاری رکھوں گا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا وہ میری ساتھیوں، اسپورٹ اسٹاف، سلیکشن کمیٹی، کوچز اور تمام بھارتی عوام کی دعاؤں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کوچ روی شاستری، ساتھی کھلاڑی روہت شرما اور بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے مشاورت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کپتانی سے دستبردار ہوجاؤں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے اور پھر 6 سالوں کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے کا دباؤ مجھے اس مقام پر لے آیا ہے جس پر سوچا ہے کہ میں خود کو اس دباؤ سے دور کروں، اور صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کروں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button