Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورچوئل یونیورسٹی اور پیف کے درمیان معاہدہ طے

ورچوئل یونیورسٹی اور پیف سکولوں کے درمیان مضامین کی تدریس اور انٹری ٹیسٹ کا معاہدہ، رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیف پار ٹنر سکولز کی کلاسز ششم اور ہفتم میں زیر تعلیم طلباء ورچوئل یونیورسٹی اور سٹیم سکول سسٹم کے باہم اشتراک سے بین الا قوامی معیار کی انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کی مفت آن لائن تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے طلبہ کو بہترین یونیورسٹیوں کے داخلہ میں آسانی ہو گی۔

اس عمل کے لئے داخلہ ایک ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے اس سے قبل منعقد ہونے والے تین ٹیسٹ میں پارٹنر سکولز کے طلباء نے شرکت کی اور 82 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے اور انہیں لیپ ٹاپ دیے گئے۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن کردی گئی ہے، آئندہ ہفتے حالات سازگار ہونے پر ٹیسٹ لیا جائے گا پیٹ پارٹنرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سکول کی کلاسز ششم اور ہفتم کے طلبہ کا ان کی صلاحیت کے مطابق انتخاب کریں اور درج بالا شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کروائیں اور ٹیسٹ کی بھر پور طریقے سے تیاری کروائیں۔

تیاری کے عمل میں طلباء کی رہنمائی اور مشق کے لیے کتب آن لائن دستیاب ہیں طلبا ورچوئل یونیورسٹی کے کسی بھی کیمپس میں دے سکتے ہیں جو ان کے گھر کے قریب ترین واقع ہو، میرٹ کی بنیاد پر کامیاب طلبہ کو آن لائن سٹڈیز کے لئے متعلقہ ادارہ کی طرف سے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button